مرکز کی کارروائی محض خانہ پوری، نیٹ کا امتحان نئے سرے سے کرایا جائے: کمل ناتھ

تاثیر۲۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 23 جون :مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے نیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے کو لے کر مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے نیٹ امتحان کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے کی گئی کارروائی کو خانہ پوری قرار دیا ہے اور امتحان کو نئے سرے سے منعقد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
کمل ناتھ نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا، ’’نیٹ امتحان کے حوالے سے مرکزی حکومت کی اب تک کی کارروائی خانہ پوری لگ رہی ہے۔ اب تک یہ واضح ہے کہ نیٹ امتحان کا پرچہ لیک ہوا تھا اور جس طرح سے حکومت نے نیٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو ہٹا کر امتحان میں کچھ بے قاعدگیوں کی جانچ سی بی ا?ئی کو سونپی ہے۔ ان پر واضح ہے کہ حکومت نے بھی پیپر لیک ہونے کو تسلیم کر لیا ہے۔
کمل ناتھ نے مزید کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اس امتحان میں شامل امیدواروں کو پیپر لیک ہونے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ حکومتی کارروائی کی وجہ سے اب تک ناانصافی کا شکار ہونے والے ان طلباء￿ کو کوئی انصاف ملتا نظر نہیں ا? رہا۔ ممکن ہے کہ حکومت کی کارروائی کی وجہ سے امتحان میں دھاندلی میں ملوث کچھ لوگ قانون کی گرفت میں ا?جائیں، لیکن اس سے ان طلبہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا جو نیٹ امتحان میں کامیاب ہونے کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ ان امیدواروں کو انصاف دلانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ نیٹ امتحان کو منسوخ کیا جائے اور اسے نئے سرے سے منعقد کیا جائے۔ حکومت اسے وقار کا سوال بنانے کے بجائے امیدواروں کو انصاف دینے کا سوال بنائے اور نئے سرے سے امتحان کا انعقاد کرے۔