نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 اموات، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

تاثیر۲۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،20 جون : دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویوکے گزشتہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 اموات ہوئی ہیں جب کہ 11 سے 19 جون کے دوران ہیٹ ویو سے نئی دہلی میں 192 بیگھر افراد ہلاک ہوئے۔ رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور یکم مارچ سے 18 جون کے درمیان کم از کم 110 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ معمول سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ نئی دہلی میں بدھ کو 50 سال سے زیادہ کی گرم ترین رات تھی۔