وراٹ کے جوتے کے برابر بھی نہیں بابر :دانش کنیریا

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،09جون:ورلڈ کپ کرکٹ پر موجودہ وقت میں بلے بازی سے راج کرنے والے وراٹ کوہلی اور بابر اعظم آج ایک دوسرے کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ در اصل ٹی۔20ورلڈ کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان زبر دست مقابلہ کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں کرکٹ کے شائقین کی نظریں آج وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کی بلے بازی پر خاص ٹکی رہیں گی۔ بھارت اور پاکستان کے مقابلے جب بھی ہوتے ہیں وراٹ اور بابر کا موازنہ شروع ہو جاتا ہے۔ حالانکہ حال ہی میں پاکستان کے سابق کھلاڑی دانش کنیریا اس موازنہ پر بھڑک گئے۔ انہوں نے بھڑکتے ہوئے بابر اعظم کو بری طرح لتاڑ لگائی۔
پاکستان کے سابق کھلاڑی دانش کنیریا نے حال ہی میں ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم پر بری طرح ناراضگی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جیسے ہی سنچری لگاتاہے لوگ اگلے ہی دن اس کا موازنہ وراٹ کوہلی سے کرنے لگت ہیں ۔ وہ وراٹ کوہلی کے جوتے کے برابر بھی نہیں آتا ہے۔ امریکہ کے گیند بازوں نے اسے پھنسا کر رکھا تھا اس سے رن ہی نہیں بن رہے تھے۔ اپنے رن بن گئے40-44 پھر فارغ ہو گیا۔ پاکستا کو تو یہ مقابلہ یکطرفہ طریقے سے جیتنا چاہئے تھا ۔ پاکستان نے سار ے ورلڈ کپ جیتے ہیں ۔ کرکٹ کی دنیا میں بہت بڑا نام ہے۔ کئی قد آور پاکستان سے آئے ہیں ایسے میں جب آپ ایسا مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ شرم کی بات ہے۔
دانش کنیریا نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی نظر میں وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ بالکل نہیں کرنا چاہئے۔ انہو ں نے امریکہ کے خلاف پاکستان کے خراب مظاہرہ کو لے کر بھی کافی ناراضگی کا اظہار کیا۔