وزیر اعظم مودی کی ممکنہ وزراء کے ساتھ میٹنگ

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 09 جون:نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ان ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی جنہیں وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی حلف برداری سے پہلے۔ مودی شام 7:15 بجے راشٹرپتی بھون میں تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ا مت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، جے پی نڈا، نرملا سیتارامن، جیوتیرادتیہ سندھیا، منسکھ منڈاویہ، ہردیپ سنگھ پوری، بی ایل ورما، جتن پرساد، رکشا کھڈسے، پرتاپ جادھو، راجیو رنجن عرف للن سنگھ، رام ناتھ ٹھاکر ،چراغ پاسوان، جیتن مانجھی، انوپریہ پٹیل، سربانند سونیوال، ایس جے شنکر، پیوش گوئل، اشونی ویشنو، پرہلاد جوشی، نتیا نند رائے، کرن رجیجو، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سریش گوپی ناتھ، شیوراج سنگھ چوہان، جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے کمار، ارجن میگھوال، شانتنو ٹھاکر، منوہر لال کھٹر، کرشن پال گرجر، راؤ اندرجیت سنگھ، پنکج چودھری، ساوتری ٹھاکر، رام موہن نائیڈو، سی آر پاٹل، رام داس اٹھاولے، منسکھ وساوا، جینت چودھری انا پورنا دیوی ۔ہرش ملہوترا ،اجے ٹمٹا، رونیت بٹو وغیرہ موجود تھے۔