وزیر اعظم نے اروناچل کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کو مبارکباد دی

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 جون :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پیما کھانڈو کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے حلف اٹھانے والے دیگر وزراء کو بھی مبارکباد دی اور عوام کی خدمت کے لیے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے اور بھی تیز تر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، “پیما کھانڈو جی کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ میں ان تمام لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا جنہوں نے بطور وزیر حلف اٹھایا ہے۔ عوام کی خدمت کے لیے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ یہ ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریاست اور بھی تیز رفتاری سے ترقی کرے۔قابل ذکر ہے کہ آج پیما کھانڈو نے تیسری بار اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ 11 ایم ایل اے نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔