وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بختیار پور میں ڈالاووٹ، لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، یکم جون:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بختیار پور میں جا کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ وزیر اعلیٰ کی آبائی رہائش گاہ بختیار پور میں ہے۔ان کی پیدائش وہیں ہوئی۔حالانکہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ نے بختیار پور سیاپنا ووٹر لسٹ میں نام پٹنہ ٹرانسر کروا لیا تھا۔ جس کی وجہ سے 2020 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے سی ایم رہائش گاہ کے بالکل ساتھ واقع بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالا تھا، لیکن اس بار پھرسے بختیار پور واقع بوتھ کے ووٹر لسٹ میں اپنا نام ٹرانسفر کروا لیا ہے۔
2020 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہر بار وزیر اعلیٰ اپنا ووٹ ڈالنے بختیار پور جاتے تھے اور اب ایک بار پھر ووٹ ڈالنے بختیار پور گئے ہیں۔
بختیار پور اسمبلی حلقہ دراصل پٹنہ صاحب لوک سبھا کے تحت آتا ہے۔ جہاں سے روی شنکر پرساد این ڈی اے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہیں ان کے سامنے کانگریس کے انشول اویجیت میدان میں ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آج بہار کی 8 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں پٹنہ ضلع کے دو لوک سبھا حلقے پٹنہ صاحب اور پاٹلی پترا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاراکاٹ ،سہسرام ، بکسر، آرہ، نالندہ اور جہان آباد میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔