وڈول نے سوربھ گنگولی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا

تاثیر۲۹      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ ٢٩/ جون (محمد نعیم) وڈول نے کرکٹ لیجنڈ سوربھ گنگولی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ جو ملک بھر میں وڈول کے برانڈ کی موجودگی کو بڑھانے اور پورے ہندوستان میں اپنی مارکیٹ کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ وڈول تقریباً ایک صدی پرانا برانڈ ہے اور 70 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ‘پروفیشنلز چوائس’ کے طور پر قائم، وڈول دنیا بھر میں ورکشاپ کے معاملات میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ وڈول آٹوموٹیو آفٹر مارکیٹ (خوردہ) اور ادارہ جاتی (B2B) دونوں حصوں کے لیئے چکنا کرنے والے مادوں کی ایک جامع رینج پیش کرتا ہے۔ ملک گیر توسیع کے ساتھ، وڈول ہندوستان کے سرکردہ چکنا کرنے والے برانڈز میں سے ایک ہے اور 31 مارچ 2024 تک 1931 کروڑ روپے کے آپریشنز سے اس کی مجموعی آمدنی ہے۔ وڈول ایک قابل اعتماد برانڈ ہے جو اپنے بہترین معیار کی مصنوعات کو اپنے چینل پارٹنرز کے نیٹ ورک کے ذریعے دور دور تک پہنچانا جاتا ہے، ایمانداری، شفافیت اور طویل مدتی تعلقات ودول کی پہچان ہیں، جو ان کے برانڈ کی ٹیگ لائن  میں شفافیت سے قائم ہیں۔