تاثیر۲۴ جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
روی بنے صدر سرپرست بنے سریندر تیواری
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے ڈہری نیل کوٹھی میں اتوار کی دیر شام روی کمار کی صدارت میں صحافیوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسمیں موجود تمام صحافیوں نے موجودہ ماحول میں علاقائی صحافت پر گفتگو کی اور کہا کہ صحافیوں کو منظم انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں لوگ منظم کام کر رہے ہیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے صحافیوں کے منظم نہ ہونے کا فائدہ معاشرے کے بہت سے غلط لوگ اٹھا رہے ہیں، کئی صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر کسی سرکاری یا غیر سرکاری دفتر میں خبریں مرتب کرتے وقت کسی صحافی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو تمام صحافیوں کو منظم ہو کر اس کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں، صحافیوں کو جمہوریت کے چوتھے ستون کی حیثیت سے جو درجہ دیا گیا ہے اس میں کوئی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کرینگے، بہت سے صحافیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافت کرتے ہوئے ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ صحافتی دھرم کی صحیح پیروی کرنی چاہئے اور خبریں مرتب کرتے وقت صحافت اور سماجیات کے اصولوں کو ملحوظ رکھنا چاہئے، میٹنگ میں متفقہ طور پر صحافیوں کی تنظیم روہتاس جرنلسٹ ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی جسمیں سریندر تیواری کو سرپرست، روی کمار کو صدر، اکھلیش کمار کو ہیرو سیکریٹری، اشوک سنگھ کو جنرل سیکریٹری، ستیانند کمار کو سکریٹری اور ارون سنگھ کو خزانچی بنایا گیا ہے، ضلع کے دیگر صحافیوں کو مستقبل میں تنظیم میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ میٹنگ میں صحافی منوج اپادھیائے، بلبیر سنگھ، کملیش کمار، پروفیسر انیل سنگھ، روہت سنگھ، عرفان قریشی، روپیش کمار، گولو کمار، گوتم کمار، ششی کانت کمار اور دیگر موجود تھے ۔