کانگریس کا ہاتھ انتہا پسند اسلامی دہشت گردی کے ساتھ : بی جے پی کا الزام

تاثیر۱۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 جون: کرناٹک پردیش کانگریس کے ترجمان اور ریاست کے وزیر اعلی ایم لکشمن کے معاون (جنہیں میسور سے ٹکٹ بھی ملا ہے) کے ایس ڈی پی آئی کے بارے میں تازہ ترین انکشافات کے بعد بی جے پی، کانگریس پر حملہ آورہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ انتہا پسند اسلامی دہشت گردی کے ساتھ ہمیشہ رہا ہے۔ 26/11 کے دہشت گرد قصاب، پلوامہ پر پاکستان کا دفاع کرنے کے بعد، کانگریس نے اب تسلیم کیا ہے کہ اس نے ایس ڈی پی آئی کا سہارا لیا ہے۔
جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر شہزاد پونا والا نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ایس ڈی پی آئی جیسی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ایک بنیاد پرست تنظیم ہے، جو پی ایف آئی کا سیاسی بازو ہے۔ کانگریس نے پہلے بھی ان سے حمایت لی ہے اور آج بھی کرناٹک کے ایک اعلیٰ کانگریسی لیڈر نے کھلا اعتراف کیا ہے، جو سی ایم سدھارامیا کے قریبی ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لکشمن نے بہت سے حلقوں میں حمایت حاصل کی ہے، جس میں شاید وایناڈ بھی شامل ہے، اور یہ بھی کہا کہ وہ ایس ڈی پی آئی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ‘سیاست’ کو ‘قومی پالیسی’ سے اوپر رکھتی ہے۔ ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ کانگریس نے دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کے بارے میں نرم رویہ اپنایا تھا۔
دراصل لکشمن نے انکشاف کیا ہے کہ ایس ڈی پی آئی (ممنوعہ گروپ پی ایف آئی کی سیاسی تنظیم ) نے اس کی مدد کے لئے کانگریس کی حمایت میں اپنا امیدوارکا نام واپس لے لیا۔ لکشمن نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ایس ڈی پی آئی کی حمایت کرے گی۔