کوچس لہڑی پٹرول پمپ قرب این ایچ 319 پر دو ٹرک کی ٹکر میں ایک جاں بحق دو زخمی

تاثیر۲       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج صبح روہتاس ضلع کے کوچس تھانہ علاقے میں NH 319 پر دو ٹرکوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ ٹرک کا ڈرائیور اور ہیلپر جو یوپی غازی پور گائیگھاٹ کا رہنے والا ہے شدید زخمی ہے ۔ واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ این ایچ 319 پر لہڑی پیٹرول پمپ کے قریب کھڑے ٹرک کو دوسرے ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے سامنے والی ٹرک کا پراخچہ اڑ گیا، واقعے کے بعد لوگوں نے پولس کو اسکی اطلاع دی جس کے بعد پولس نے زخمیوں کو سی ایچ سی پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کیلئے ریفر کر دیا گیا ۔ متوفی کی لاش ٹرک میں پھنسی ہوئی تھی لیکن جے سی بی کی مدد سے پولس نے ٹرک کو کاٹ کر لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیج دیا جو غازی پور باشندہ عمر 30 والد کا راہل کمار  یادو ولد ونش نارائن یادو ہے، زخمیوں میں ڈرائیور روہت کمار یادو اور رام چیلا یادو ہے اور دونوں زخمی بھی گائیگھاٹ غازی پور کا ہی رہنے والا ہے ۔ کوچس تھانہ انچارج نے اس ضمن میں بتایا کہ دو ٹرک کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی موت ہو ئی ہے اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں، سبھی کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدرِ  اسپتال سہسرام بھیج دیا گیا ہے اور زخمیوں سی ایچ سی ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کیلئے ریفر کر دیا گیا ۔