آٹو بائک کی ٹکر میں زخمی دو نوجوان میں سے ایک کی موت

تاثیر۲۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی ) اتر بیل بھرواڑہ سڑک پر لال پور چوک کے قریب جمعرات کی دوپہر بائک و آٹو کی آمنے سامنے ٹکر میں بائک پر سوار دو میں سے کٹاسا پنچایت کے گوری ناتھ برہم پورا گاؤں باشندہ وریندر سدا کی موت علاج کے دوران ہو گئی دوسرا بائک پر پیچھے بیٹھا روشن سدا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جمعرات کی دوپہر  واقعہ کے بعد دونوں زخمی بائک سوار کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا حالت تشویش ناک دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا جس میں وریندر سدا کی موت راستے پر ہی ہو گئی  بتایا گیا ہے کہ وریندر سدا و روشن سدا بائک سے اتربیل کی جانب سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے جبکہ سامنے سے آرہی بے لگام آٹو کی زد میں آ کر زخمی ہونے کے بعد مین سڑک پر بے ہوش ہو کر گر گئے تھے موقع پر آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ نے دونوں بائک سوار زخمیوں کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا تھا تھانہ صدر منوج کمار نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیجنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کو سونپ دیا ہے