آپسی جھگڑے میں ایک شخص کا قتل،اہل خانہ نے اسکے چھوٹے بھائی پر لگایا قتل کا الزام

تاثیر۲۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​بلاک کچھواں تھانہ علاقہ کے وارڈ-8 میں ایک بھائی نے اپنے ہی بھائی کو اینٹوں اور پتھروں سے مار مار کر قتل کردیا ۔ متوفی کامتا رام کا بیٹا راجیش ہے ۔ راجیش رام بڑا بھائی تھا، اسکے چھوٹے بھائی انیل رام نے اس پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا، زخمی راجیش رام کی آج علاج کے دوران موت ہو گئی ۔ متوفی کے چچیرے بھائی راج کمار نے بتایا کہ دونوں بھائیوں میں لڑائی کے بعد زخمی راجیش رام کو کچھواں اسپتال لے جانے کیلئے وہاں 112 نمبر ڈائل گاڑی کو اسکی اطلاع دی گئی اس گاڑی کی پولس نے زخمی کو پرائمری ہیلتھ سنٹر ناصری گنج پہنچایا پھر وہاں سے ریفر بھی کیا گیا، زخمی کو ایمبولینس کے ذریعہ صدر اسپتال سہسرام ​​لایا گیا جہاں اسکی موت ہوگئی ۔ صدر اسپتال سہسرام ​​آئی متوفی کی ماں کسم کنور نے بتایا کہ میرے تین بیٹے ہیں، چھوٹے بیٹے نے بڑے بیٹے پر اینٹ اور پتھر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔ اس معاملے میں کچھواں تھانہ انچارج نے کہا کہ پولس نے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے ۔