تاثیر۱۹ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 19 جولائی :انتخابی حکمت عملی اور جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار میں سمراٹ چودھری جیسے دس لوگوں کو ڈبانے کی صلاحیت ہے۔ نتیش نے پہلیسمراٹ کی پکڑی کھلوایا ، اب سب کھل جائے گا۔ نتیش بابو کو میرے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہے۔ نتیش کمار جاتے جاتے ڈوبا کر جائیںگے۔
پرشانت کشور نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرے۔ اگر بی جے پی نے ایسا کیا تو لوٹیا ڈوبنا طے ہے۔ مدھے پورہ میں پریس کانفرنس کے دوران نتیش کمار اور سمراٹ چودھری پر حملہ کرتے ہوئے جن سوراج پدیاترا کے معمار پرشانت کشور نے کہا کہ یہ نتیش کمار کے لیے قابل تعریف ہے کہ اپنی سیاست کے آخری دور میں بھی انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بہار میں جتنے بھی لیڈر ہیں یہ ان کے پیچھے پلٹنے والے لوگ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمراٹ چودھری نتیش کمار کو نہیں جانتے ہیں۔ بہار میں نتیش کمار کو ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ نتیش کمار میں سمراٹ چودھری جیسے 10 لوگوں کو ڈبانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ا?پ دیکھیں گے کہ جاتے جاتے ڈوبا کر جائیںگے۔ اب سمراٹ نتیش کمار کے جونیئر بن کر جھولا لیکر گھوم رہیہیں۔ جس نتیش کمار کو تیجسوی یادو نے پلٹو چاچا کہا تھا اسی نتیش کمار نے تیجسوی یادو سے اپنے لئے قصیدہ پڑھوایا۔
ساتھ ہی پرشانت کشور نے نتیش کمار کی قیادت کی جم کر تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ہی سب سے اچھے وزیر اعلیٰ ہے۔ بی جے پی والوں نے 15 مہینے نتیش کمار کو گالی دی، اب وہی بی جے پی والے نتیش کمار کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ہیں۔ یہ نتیش کمار کی سیاست کی طاقت ہے۔

