اتر پردیش پولیس کو 37 نئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملے

تاثیر۲۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 27 جولائی: اتر پردیش کے محکمہ پولیس کو 37 نئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) ملے ہیں۔ ترقی پانے والوں میں 2007 اور 2008 کے صوبائی پولیس سروس (پی پی ایس) کیڈر کے افسران بھی شامل ہیں۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر نے جمعہ کی رات ان کی ترقی کے احکامات جاری کئے۔
حال ہی میں چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ کی صدارت میں منعقدہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اے ایس پی کے عہدہ پر ترقی دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترقی پانے والوں میں 2007 بیچ کے نتن کمار سنگھ، 2008 بیچ کے سنیل کمار سنگھ، پنکج کمار سنگھ، سشیل کمار سنگھ، لال پرتاپ سنگھ، شویتابھ پانڈے، آلوک مشرا، محمد اکمل خان، اتل کمار چوبے، راجیش کمار سنگھ، سنجیو کمار سنہا، سمیت شکلا، ڈاکٹر راجیش تیواری، انشومن مشرا، پرمود کمار سنگھ یادو، عبدالقادر، ڈاکٹر انوپ سنگھ، اروند کمار ورما، وندنا سنگھ، راجیش کمار یادو، ارچنا سنگھ، راجکمار سنگھ، منوج کمار گپتا، ارچنا سنگھ، پونم سروہی، اتل کمار یادو، سدھیر کمار، ہمانشو گورو، پربھات کمار، نریش کمار، وجے آنند، سشیل کمار گنگا پرساد، روی شنکر پرساد، ارون کمار سنگھ، مہیش کمار، رکمنی ورما اور ممتا کریل شامل ہیں۔