تاثیر۲۲ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بجنور، 22 جولائی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مذہبی اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے الزام میں افضل گڑھ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔بجنور کے افضل گڑھ تھانہ علاقہ کے رہنے والے فہیم احمد نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ افضل گڑھ نگر کے آدرش نگر کالونی کا رہنے والا ونش شکلا ن موبائل فون سے انسٹا گرام پر مسلم سماج کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ کیا ہے ۔
اس کی وجہ سے مسلم سماج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فہیم نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ نوجوان کی شکایت پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم ونش شکلا کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔