امریکی صدر بائیڈن نے کہا -یہ وقت مشعل نئی نسل کے حوالے کا

تاثیر۲۵  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 25 جولائی: امریکہ میں سال کے آخری مہینوں میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے والے صدر جو بائیڈن قوم سے اپنے خطاب میں جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا آئیڈیا ’آپ کے ہاتھوں میں ہے‘۔ اپنی مہم کا اختتام کرتے ہوئے بائیڈن نے اوول آفس کے ایک خطاب میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ’’ مشعل کو نئی نسل کے حوالے کر دیا جائے‘‘۔بائیڈن نے اپنی ‘الوداعی تقریب’ کے خطاب میں نائب صدر کملا ہیرس کی تعریف کی۔
انہوں نے بدھ کو اوول آفس کے ایک خطاب میں امریکی عوام سے کہا کہ ’’میں نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اپنا خیال ترک کر دیا ہے۔‘‘ کیونکہ اب’’ نئی آوازوں، تازہ آوازوں خاص طور پر نوجوان آوازوں کو موقع دینے کا وقت آگیا ہے‘‘۔بائیڈن اپنے 11 منٹ کے خطاب میں بہت جذباتی ہو گئے تھے۔ دی نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کا لہجہ ابتدائی وداعی جیسا تھا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس نے آج رات ہیوسٹن میں صدر بائیڈن کے خطاب کو ٹیلی کاسٹ کے ذریعے دیکھا اور سنا۔ انہوں نے ہیوسٹن میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد رات گزاری۔ نائب صدر کل امریکن فیڈریشن آف ٹیچرس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔