تاثیر۱۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،17 جولائی :بگ بی امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی نئی تصاویر یا ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم ان میں سے کچھ تصویریں ایسی ہیں کہ ہر کسی کا دل جیت لیتی ہیں۔ فی الحال ایسی ہی ایک وائرل تصویر نے ہلچل مچا دی ہے۔ امیتابھ کی اس تصویر میں ان کی اہلیہ جیا بچن ان کے ساتھ ہیں۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں بچن اپنی بیوی جیا کے لیے چھتری پکڑے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’ہر روز بارش ہو رہی ہے۔ یہاں تک کہ سیٹ پر کام میں بھی‘‘۔ اس فوٹو میں جیا کے ہاتھ میں لڈو کا ایک ڈبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر پر مداحوں نے بے پناہ محبت دکھائی ہے ۔ شائقین امیتابھ کے اس ایکشن کو خوب سراہ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے امیتابھ کی تعریف کی ہے۔ کچھ لوگوں نے سوال کیا ہے کہ جیا بچن ہمیشہ ناراض کیوں رہتی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’ صفر سے لے کر شہرت کی چوٹی تک ہر شخص کا یہی حال ہوتاہے۔‘
امیتابھ اور جیا کی شادی جون 1973 میں ہوئی تھی۔ جب جیا اپنی نتنی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ پر نظر آئیں تو انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت سے انکشافات کئے۔ جیا نے کہا تھا کہ امیتابھ ان کے سب سے قریبی دوست ہیں اور وہ ان سے کبھی کچھ نہیں چھپاتی ہیں۔

