انوراگ گپتا جھارکھنڈ کے نئے ڈی جی پی بنے

تاثیر۲۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 26 جولائی : ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی کے ڈی جی انوراگ گپتا کو نیا ڈی جی پی بنایا ہے۔ انوراگ گپتا کے پاس اے سی بی کے ڈی جی اور ڈی جی پی کے اضافی چارج بھی ہے ۔
اسی طرح ڈی جی پی اجے کمار سنگھ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جھارکھنڈ پولیس ہاوسنگ کارپوریشن لمیٹڈ کا چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ پولیس ہاوسنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات پرشانت سنگھ کا تبادلہ کرتے ہوئے اگلے احکامات تک کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنیکل سروسز رانچی کی پوسٹ کو ڈی جی کیٹیگری میں اپ گریڈ کرکے انہیں کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنیکل سروسز کا ڈی جی بنا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہوم، جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کی دیر شب ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔