تاثیر۱۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ(سالک کوثر امام)تعلیم سے ہی ترقی ہوتی ہے، ممبر اسمبلی منتخب ہونے سے پہلے میں نے یہاں کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں سمری بختیار پور کو ایک تعلیمی مرکز کے طور پر ترقی دونگا اور میں نے یہاں ڈگری کالج بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا ۔ممبر اسمبلی منتخب ہونے کے بعد میں نے یہاں سرکاری آئی ٹی آئی کھولنے کا کام کیا۔اس کے بعد مسلسل محنت کر کے 2023 میں سمری بختیار پور میں گورنمنٹ ڈگری کالج کو منظوری دلوائی۔کئ سرکاری اسکولوں اور مدرسوں میں اپنے فنڈ سے تعمیری کام کروائے۔ آج اکسلینٹ دینیات اکیڈمی میں تعلیمی سرگرمی دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ۔دعا ہیکہ یہ ادارہ خوب ترقی کرے یہ باتیں اکسلینٹ دینیات اکیڈمی سمری بختیار میں محرم الحرام کی فضیلت کے عنوان کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ممبر اسمبلی یوسف صلاح الدین نے کہی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ضلع پریشد نمائندہ معروف عالم نے کہاکہ تعلیم سے ہی کسی قوم کی ترقی ہوتی ہے، اکسلینٹ دینیات اکیڈمی کیںانتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے قوم کی خدمت کیلیے ایک بہترین میدان کا انتخاب کیا ۔ قاری منظر نے کہاکہ علم انسان کو عزت دلاتا ہے، علم سے ہی سرخرو ہوتاہے۔ پروگرام کی نظامت لطف الرحمن صمدانی علیگ نے کی ۔ پروگرام میں، ممبر اسمبلی کے پی اے پرنس کمار، عمران عالم، جسیم الدین، ڈاکٹر مجیب،راجا ،معراج عالم سمیتی ،محشر عالم، اکیڈمی کے اساتذہ و طلبہ و دیگر موجود تھے۔اکیڈمی کے ڈائریکٹر نے کہاکہ اکسلینٹ دینیات اکیڈمی میں نرسری سے پانچویں کلاس تک پڑھائی ہوتی ہے، دینی تعلیم میں دینیات کا نصاب ہے اور دنیوی تعلیم میں این سی آر ٹی۔آنے والے وقت میں ہاسٹل بھی کھولنے کا ارادہ ہے۔

