ایس پی کے لوگ خواتین کے لیے خود خطرہ: وزیر اعلی یوگی

تاثیر۳۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

-یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن ایوان کی کارروائی شروع

لکھنؤ، 30 جولائی: اتر پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کو ایوان کی کارروائی شروع ہوئی۔ وقفہ سوالات کے دوران ایس پی رکن ڈاکٹر راگنی سونکر نے خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر سوالات اٹھائے۔
اس پر قائد ایوان اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جواب دیا کہ 2016 کے مقابلے 23-24 جہیز کے واقعات میں 17.5 فیصد کمی آئی ہے۔ عصمت دری میں 25.30 فیصد کمی آئی ہے۔ لیکن اگر 17 سے 2024 تک کا عرصہ دیکھا جائے تو خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 24402 ملزمان کو سزائیں دی گئیں۔ 2022 سے 2024 کے درمیان16718ملزمان کو سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 2017 سے پہلے کی حکومتیں اتنی حساس نہیں تھیں۔ اب پورٹل کو فعال کر دیا گیا ہے۔ خواتین سے متعلق زیر التوا مقدمات کو حل کرنے میں یوپی ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ اینٹی رومیو سکواڈ کی تشکیل اس کا ثبوت ہے۔ جب یہ بنی تو ایس پی نے اس کی سب سے زیادہ مخالفت کی۔ ایس پی کسی نہ کسی طرح خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ ایس پی والے خود خواتین کے لیے خطرہ ہیں۔
اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کے سوال پر سی ایم یوگی نے کہا کہ سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد۔ انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر نے اپنے چچا کو ہی گچا (دھوکہ) دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے اس بیان پر پورا ایوان ہنس پڑا۔ اس سے پہلے سی ایم یوگی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔