تاثیر۱۳ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ،13 جولائی :کسی نہ کسی وجہ سے بچن خاندان ہمیشہ خبروں میں رہتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے تعلقات کے حوالے سے افواہیں چل رہی تھیں۔ کسی نہ کسی وجہ سے ان افواہوں کو ہوا مل جاتی ہے۔ چرچاوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ ان دونوں کی طلاق یقینی ہے۔ موقع تھا پہلے کاشی وشوناتھ کے درشن اور پھر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کا۔
ابھیشیک بچن اپنی ماں جیا بچن اور بہن شویتا بچن نندا کے ساتھ جمعرات 11 جولائی 2024 کو وارانسی گئے ۔ وہاں انہوں نے کاشی وشوناتھ کے درشن کئے اور پوجا کی لیکن اس بار ان کی اہلیہ ایشوریہ اور بیٹی آرادھیہ وہاں موجود نہیں تھیں۔ یہی نہیں، 12 جولائی 2024 بروز جمعہ ممبئی میں ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں پورا بچن خاندان جمع ہوا، لیکن بہو ایشوریہ اور پوتی آرادھیہ نظر نہیں آئیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پوری بچن فیملی، امیتابھ بچن، جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن، بیٹی شویتا نندا بچن، نتینی نویا نندا، ناتی اگستیہ نندا اور داماد نکھل نندا ایک ہی فریم میں نظر آئے۔ اسی تقریب میں ایشوریہ رائے کچھ دیر بعد بیٹی آرادھیہ کے ساتھ الگ انٹری کرتی ہوئی نظر آئیں۔
تو کیا بچن خاندان اور ایشوریہ کے درمیان کوئی دراڑ ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کے بارے میں شائقین سوچ رہے ہیں۔ ان دونوں واقعات کی وجہ سے مداح یہ قیاس کررہے ہیں کہ ابھیشیک اور ایشوریہ کی طلاق تقریباً طے ہے۔
ایشوریہ کو بچن فیملی کے ساتھ نہ دیکھ کر نیٹیزنز بھی حیران رہ گئے۔ نیٹیزنز نے کئی سوالات پوچھے۔ ایک صارف نے لکھا،’ایشوریہ اور ان کی بیٹی کہاں ہیں؟ یہ اچھانہیں ہے‘۔ ایک صارف نے لکھا، ’انہوں نے ایشوریہ اور آرادھیہ کو الگ کر دیا ہے۔‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ایشوریہغاء ب ہیں، ان کے بغیر خاندان ادھورا ہے۔‘

