ایوان اسمبلی میں اعظمی کا ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ کا مطالبہ ، مشکل حالات میں عوام یہاں زندگی گزار رہے ہیں سرکار کو ان کی ستائش کرنی چاہئے

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 ‎ممبئی مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ایوان میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مانخورد شیواجی نگر میں شہری سہولیات کا فقدان گٹر نالوں کے ابل پڑنے اور گزشتہ دو برسوں سے کوئی نمائندہ اور کارپوریٹر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس علاقوں کی بہتری اور ترقی کے لئے فنڈ فراہمی کا مطالبہ کیا شیواجی نگر اور گوونڈی کو ذات پات اور ہندو مسلم کے نام پر تقسیم کرنے والوں کو اعظمی نے چلینج کیا اور کہا کہ یہاں کےجھوپڑوں کو مکمل تحفظات فراہم کیا جائے یہ برسہابرس سے اسی علاقہ میں آباد ہے انہیں مکمل سہولیات تک میسر نہیں علاقہ میں گندگی کا انبار گٹروں کا پانی اور ایس ایم ایس کمپنی سے متاثر ہے اس کے باوجود اس علاقہ میں ایک سے دو منزلہ گھر بنتے ہیں تو اس پر کسی کو اعتراض کیوں ہے گلیوں محلوں میں ٹاور اور فلک شگاف عمارتیں بن سکتی ہے اس علاقہ کو کوئی ہاتھ نہ لگائے ‎اگر چھوٹی گلیوں میں بڑی عمارتیں بن سکتی ہیں تو کچی آبادیوں میں چار منزلہ گھر کیوں نہیں؟ حکومت اس علاقہ کے مکینوں کی ستائش کرنی چاہیے کہ وہ جن حالات میں رہتے چکے ہیں۔ انہوں نے جھوپڑوں سے متعلق نئی پالیسی کا بھی مطالبہ کیا ہے لیکن پرانے جھوپڑوں کے تحفظات کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں زندگی بسر کرنا مشکل ہے اس کے باوجود عوام یہاں مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اس لئے اس علاقہ کو کوئی علاقہ نہیں لگائے یہ ناقابل قبول ہے ۔