اے ایم یو کے عبداللہ اسکول کے طلباء نے یوم خلاء سے ماقبل کی سرگرمیوں میں حصہ لیا

تاثیر۲۳  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ، 23 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے عبداللہ اسکول کی چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلباء نے یوم خلاء سے ماقبل کی سرگرمیوں میں حصہ لیا جو اسکول کی جانب سے ان میں خلائی تحقیق کے تئیں جوش و خروش کرنے اور سائنس و ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم کی جانب مائل کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئیں۔اسکول سپرنٹنڈنٹ عمرہ ظہیر نے کہا کہ 23 اگست کو ہندوستان کے قومی خلائی دن کی مناسبت سے ان سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا،جو 2023 میں چندریان -3 کی تاریخی کامیابی کی یاد میں منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہندوستان میں خلائی تحقیق کے جشن کی ایک نئی روایت کا غماز ہے۔طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ یوم خلاء سے ماقبل کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔پروگرام کے انعقاد میں سینئر استاد عاصمہ فاروقی، ای وی ایس ٹیچر صہبا عاصم اور آرٹس ٹیچر عرشیہ آفتاب نے اہم کردار ادا کیا۔