تاثیر۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم) جبار چک چوک کے نزدیک نگر نگم گودام کے سامنے واقع نو تعمیر برائٹ اسمائل ڈینٹل اسپتال کے ڈائریکٹر و ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عارف ظفر کی خود کی قیادت میں ٹیم کے ذریعہ ایک مفت ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا .کیمپ میں ڈکٹروں کے ذریعہ دانت سے متعلق بیماریوں کی جانچ کی گئ اور دوائ تقسیم کر صاف صفائ کی صلاح دی گئ .ڈاکٹر عارف ظفر نے کہا کہ یہاں مارڈن قسم کے مشین و اعلات سے دانت کی بیماری کا بہتر اعلاج کیا جاتا ہے. لوگوں کا تشفی بخش علاج کیا جاتا ہے .اس عظیم کام کے لئے سہارا منچ فاٶںنڈیشن کے صدر اکبر ٹائگر خان نے کہا کہ ڈاکٹر عارف ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں