تاثیر۳۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 30 جولائی:۔ اتر پردیش کے بلیا ضلع کے نارہی تھانے کی بہار سرحد پر گاڑیوں سے وصولی کا معاملہ اسمبلی کی کارروائی کے دوسرے دن منگل کو ایوان میں گونجا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی ایم ایل اے راگنی سونکر نے اسمبلی میں بلیا پولیس کے جبری وصولی کے واقعہ کا ذکر کیا اور امن و امان اور سیکورٹی کے تعلق سے حکومت سے سوال کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج سرحد کہیں بھی محفوظ نہیں ہے اور ساتھ ہی شاید آپ کو اپنے افسران پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ ایس پی بلیا ہونے کے باوجود باہر سے ایک ٹیم بھیج کر وہاں جانچ کی گئی۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ خود ظاہر کرتا ہے کہ ریاست کی سرحد پر انسانی اسمگلنگ بڑھ رہی ہے۔ 2017 سے اب تک لاپتہ بچوں اور خواتین کے کتنے کیس درج ہوئے؟ ان میں سے کتنے آج بھی لاپتہ ہیں جنہیں آپ (بی جے پی حکومت) اپنی تقریباً آٹھ سالہ حکومت میں تلاش نہیں کر سکے۔

