بکرم گنج کریاوا بال نہر پل کے قریب دو نوجوان کی لاش برآمد،موٹر سائیکل کھوکھا بھی ملا

تاثیر۱۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پولس نے آج صبح روہتاس ضلع میں دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔  معلوم ہوا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو گولی مار کر قتل کیا گیا، موقع پر چار کھوکھا، ایک موٹر سائیکل اور پولی تھین میں مائع بھی برآمد ہوا ہے ۔ مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ یہ واقعہ بکرم گنج تھانہ علاقہ کے کریاوا بال نہر پل کے قریب پیش آیا ۔  ذرائع نے بتایا کہ لوگ جو آج صبح چہل قدمی کیلئے نکلے تھے انہوں نے دھاروپور نہر کے پل کے قریب ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر دو لاشیں پڑی دیکھیں جہاں پر بہت زیادہ خون بھی بکھرا ہوا تھا ۔ گاؤں والوں نے فوری طور پر پولس کو اس واقعہ کی اطلاع دی، پولس موقع پر پہنچی ہے اور معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے ۔ پٹنہ سے ایس ایف ایل ٹیم کو بھی بلایا گیا ہے، موقع پر پہنچے بکرم گنج کے ایس ڈی پی او کمار سنجئے نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ اسے یہاں لانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ایس ایف ایل کی ٹیم کے یہاں پہنچنے پر نمونے جمع کئے جائینگے جسکے بعد ہی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا جائیگا ۔