جی این ایس یو انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں شروع ہو گیا ڈیٹا سائنس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس

تاثیر۲      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آئی بی ایم اور گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار کے تحت چلائے جانے والے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی جانب سے موجودہ سیشن 2024 سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ موجودہ سیشن سے ڈیٹا سائنس اور انجینئرنگ کورس شروع کیا جا رہا ہے جس سے اس شعبہ کے طلباء کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع ملیگا اور یونیورسٹی کے طلباء کو ایک نئی سمت ملیگی ۔ فیکلٹی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اس کورس کو ایک ایسی شکل دی گئی ہے جسمیں طلباء اس مضمون سے متعلق مہارت حاصل کرینگے اور IBM کے ماہر اساتذہ کی رہنمائی میں انہیں مختلف قسم کے سروے میں حصہ لینے کا موقع ملیگا، اور ایسی سرگرمیاں جو انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کو فروغ دینگی ۔ قابل ذکر ہے کہ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی طلباء کو خصوصی مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ انکے تعلیمی مسائل حل ہوں اور ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا رہے ۔ واضح ہو کہ اس قسم کے کورس کے متعارف ہونے اور جوائنٹ وینچر میں کام کرنے سے یہاں کے گریجویٹس تکنیکی میدان میں بہت آگے جا سکینگے اور آج کے موجودہ ماحول میں مسابقتی میدان کو فتح کرنے کے قابل ہو جائینگے ۔