تاثیر۱۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ(سالک کوثر امام) مدھے پورہ لوک سبھا حلقہ سے ایم پی دنیش چندر یادو نے سہرسہ سپول اور سہرسہ مدھے پورہ کیلیے میمو ٹرینوں کو سہرسہ ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا،اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ دنیش چندر یادو کے علاوہ ایم ایل اے آلوک رنجن جھا، بی جے پی ضلع صدر دیواکر سنگھ، ایم پی کے نمائندہ انجم حسین، مکھیا سنگھ کے صدر ونے کمار یادو، وندو نیرالا، امر یادو، جواہر یادو، اروند مراری، اسمیتا سنہا، پروفیسر پرمود یادو اور دیگر معزز شہری موجود تھے۔ دنیش چندر یادو نے ٹرینوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہرسہ اور دہلی کے درمیان وندے بھارت سلیپر ٹرین چلانے کی وکالت کی۔وہیں سہرسہ کے ایم ایل اے آلوک رنجن جھا نے سہرسہ سپول اور سہرسہ مدھے پورہ کے درمیان نئی میمو ٹرین چلانے کے لیے وزیر ریلوے اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور سہرسہ سے وندے بھارت اور راجدھانی ایکسپریس جیسی ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ دنیش چندر یادو نے ٹرین نمبر 05251/52 سہرسہ دورم مدھے پورہ سہرسہ میمو سواری گاڑی اور ٹرین نمبر 05279/80 سہرسہ-سوپول-سہرسہ میمو سواری گاڑی ٹرین کو آج 16 جولائی بروز بدھ دن کے 12:40 بجے ہری جھنڈی دکھا کر سہرسہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا۔