دگ وجے نے آر ایس ایس پر نشانہ سادھا : سرسوتی شیشو مندر سے ہی شروع ہوجاتا ہے زہر گھولنے کا کام

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 17 جولائی : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کا تنازعات سے پرانا رشتہ رہا ہے، اپنے سیاسی کیرئیر کے آغاز سے ہی وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو کوستے رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے ایک بار پھر آر ایس ایس پر نشانہ سادھتے ہوئے بیان دیا ہے۔ انہوں نے سرسوتی شیشو مندر کی آڑ میں بات کی ہے۔ دگ وجے نے کہا کہ زہر گھولنے کا کام سرسوتی شیشو مندر سے ہی شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سے وابستہ تنظیمیں دماغی کھیل کھیلتی ہیں۔
یوتھ کانگریس کے پروگرام میں پہنچے دگ وجے سنگھ نے کہا، ’’سرسوتی شیشو مندر سے زہر گھولنے کا کام کرتے ہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہن میں گھولے ہوئے زہر کو نکالنا آسان نہیں ہے‘‘۔ یوتھ کانگریس کے اسٹیج پر دگ وجے سنگھ نے آر ایس ایس کے خلاف لڑائی میں جیت کا منتر بھی دیا۔
دگ وجے نے کہا کہ نیٹ اور نرسنگ گھوٹالوں میں متاثر ہونے والے 85 سے 90 فیصد نوجوان ہندو ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم سنگھ اور تنظیم سے جیتنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی طرح کام کرنا ہوگا۔ سنگھیوں سے لڑنا ہے تو سنگھیوں کو انہیں کی طرز پر مارو۔ پہلے تنظیم کو مضبوط کرو پھر تحریک چلاو۔ انہوں نے کارکنان کی کلاس لگائی۔