راج پور سے لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش نٹوار نہر سے ہوئی برآمد

تاثیر  یکم   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع راج پور تھانہ علاقہ سے لاپتہ نوجوان سونو کمار کی لاش آج 24 گھنٹے بعد نٹوار تھانہ علاقہ میں ایک نہر سے برآمد ہوئی ہے ۔ متوفی راج پور کے راجندر رائے کا بیٹا ہے ۔ متوفی کے رشتہ دار ہریندر رائے نے بتایا کہ متوفی سونو منگل کی صبح تقریباً 9 بجے یہ کہہ کر گھر سے نکلا تھا کہ وہ بازار جا رہا ہوں لیکن اس کا موبائل بھی بند ہوگیا تھا، دیر رات تک واپس نہیں آیا تو لواحقین نے واقعہ کے خوف سے تھانہ راج پور سے رابطہ کیا لیکن آج صبح نٹور تھانہ علاقہ میں لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر لاش کی شناخت ہوئی، متوفی کا موبائل فون اور موٹر سائیکل کی چابی بھی اسکی جیب سے برآمد کی گئی ہے ۔ نٹوار تھانہ انچارج اجیت کمار نے بتایا کہ آج نہر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جو کل صبح سے لاپتہ تھا، اسکے گھر والوں نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیج دیا گیا ۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکیگی، پولس ہر زاویے سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔