راہل گاندھی نے سیلاب سے متاثرہ کچھار کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا

تاثیر۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کچھار ، 8 جولائی : کانگریس ایم پی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پیر آسام اور منی پور کے دورے پر صبح کچھار پہنچے۔ راہل گاندھی نے یہاں سیلاب متاثر ین کے لیے بنائے گئے ایک ریلیف کیمپ میںمتاثرین سے بات چیت کی اور ان کا مسائل کو سنا۔ اس کے بعدراہل گاندھی منی پور کے لیے روانہ ہوگئے۔
کانگریس ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی پیر کودہلی سے خصوصی پرواز سے صبح 9:20 بجے آسام کے کمبھیرگرام ہوائی اڈے پر پہنچے۔راہل گاندھی ہوائی اڈے سے بذریعہ سڑک، کچھار ضلع کے تحت لکھی پور کے پھولرتل میں واقع ایک کیمپ پہنچے۔ یہاں انہوں نے لوگوں سے بات کی۔ راہل گاندھی تقریباً 25 منٹ تک کیمپ میں رہے۔ یہاں وہ مہاجرین سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ریاستی آسام کانگریس کے صدر بھوپین بورا ، منی پور کے سابق وزیر اعلی ایبوبی سنگھ اور دیگر کانگریسی لیڈران بھی موجود تھے۔ اس کے بعد راہل گاندھی منی پور کے جیری بام روانہ ہو گئے۔