ریلائنس جیو نے ایئر فائبر کنیکشن کیلئے ’فریڈم آفر‘ متعارف کیا

تاثیر۲۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

•نہیں لگے گا انسٹالیشن چارج۔ گراہک کو ملے گا 1000 روپے کا  فائدہ
•آفر26 جولائی اور 15 اگست کی درمیانی مدت کیلئے دستیاب

نئی دہلی، 26 جولائی 2024 ۔ریلائنس جیو اپنے ایئر فائیبر صارفین کے لیے نیا ‘فریڈم آفر’ لیکر آیا ہے۔ آفر کے تحت نئے جیو ایئر فائیبر صارفین کا انسٹا لیشن صفر کر دیا گیا ہے۔یعنی 15 اگست تک جیو ایئر فائیبر کنکشن ایکٹیویٹ  کرانےپر جیو ایئر فائیبر صارفین کو کوئی فیس نہیں دینا ہوگی۔ آفر کا فائدہ 26 جولائی سے 15 اگست کے درمیان ایکٹیویٹ ہونے والے تمام کنکشنز پر  دیا جائے گا۔
انسٹالیشن فیس میں چھوٹ 3 مہینے، 6 اور 12 مہینے والے تمام ایئر فائیبر پلانس پر دستیاب ہے۔ صارفین کے لیے فریڈم آفر کچھ اس طرح سے کام کرے گا۔ 3مہینے کا آل  اِن ون   ایئر  فائبر پلان لینے پر  صارفین  کو 2121 روپے ٹیرک  کے اور 1000 روپے انسٹالیشن   چارج کےطور پر  چکانے ہوتے تھے  یعنی کل 3121 روپےمیں  کنیکشن لگتا تھا ۔  فریڈم آفر  میں  صرف 2121 روپے میں کنیکشن  لگ جائے گا۔  اس طرح  فریڈم  آفر کے تحت  صارفین کو  کل 30فیصدی کا فائدہ ملے گا۔
بتاتے چلیں کہ جیو فائیبر اور جیو ایئر فائیبر ملک میں سب سے بڑی اور سب سے تیز رفتار سے ہوم براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس ہے۔ اس نیٹ ورک سے قریب 1.2 کروڑ گھر  اور احاطے جڑے ہوئے ہیں۔ نئے  جیو فائبر  کنیکشن  کیلئے  صارفین کو 60008-60008 پر مسڈ  کال  دے  کر  اسے بُک کرا سکتے ہیں۔