سب جونیئر جھارکھنڈ سوئمنگ چیمپئن شپ ہوٹوار میں 26 سے 28 جولائی تک

تاثیر۲۵  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 25 جولائی: تین روزہ جونیئر، سب جونیئر جھارکھنڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 26 سے 28 جولائی تک ویر بدھو بھگت ایکواٹک کمپلیکس، میگا اسپورٹس کمپلیکس، ہوٹوار (رانچی) میں منعقد ہوگی۔ یہ مقابلہ لڑکوں اور لڑکیوں کے چار گروپس میں کرایا جائے گا۔
جھارکھنڈ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سکریٹری اوپیندر کمار تیواری کے مطابق ہوٹوار کمپلیکس میں تمام کھلاڑیوں اور تکنیکی عہدیداروں کے لیے رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے جمعرات کو اسپورٹس کمپلیکس میں تکنیکی عہدیداروں کی میٹنگ ہوگی۔ تمام اضلاع کے کھلاڑیوں اور منیجرز کو 26 جولائی کی صبح 10 بجے تک اسپورٹس کمپلیکس میں اپنی موجودگی درج کرانی ہوگی۔ خصوصی معلومات فون نمبر 7004023563 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔