تاثیر۱۳ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دمبولا، 13 جولائی: سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ 19 جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ خواتین ٹی 20 ایشیا کپ 2024 میں شائقین کے لیے مفت داخلہ ہوگا۔
ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم انڈیا رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے پہلے دن روایتی حریف پاکستان کا مقابلہ کرے گی۔
ایس ایل سی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، یو اے ای، نیپال، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شرکت کریں گے۔ گروپ ’اے‘ میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور نیپال اور گروپ ’بی‘ میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کل 15 میچ کھیلے جائیں گے۔
ایس ایل سی نے کہا، ’’طویل الانتظار آٹھ ملکوں کی خواتین ٹی 20 ایشیا کپ 2024 ، 19 جولائی کو ا?ر ڈی ا?ئی سی ایس، دمبولا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، یو اے ای، نیپال، ملائیشیا اور تھائی لینڈ حصہ لیں گے،جو ایشیائی خطے میں خواتین کرکٹ میں سب سے اہم ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے۔گروپ ’’اے‘‘ میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور ٹورنامنٹ کے گروپ ’’بی‘‘ میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور تھائی لینڈ مدمقابل ہوں گے، جس میں دو سیمی فائنل اور فائنل سمیت کل 15 میچ ہوں گے۔
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2024 کا افتتاحی میچ متحدہ عرب امارات اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 20 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی۔

