تاثیر۲۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سول سرجن ڈاکٹر ارون کمار نے سنیچر کے روز سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال کا اچانک معائنہ کرنے پہنچے سی ایچ سی اسپتال میں داخل مریضوں کی کمی کو دیکھ ناراضگی کا اظہار کیا ہیلتھ منیجر شہریار فاروقی اور بی سی ایم ارون کمار کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں علاقے کی خواتین کو ڈلیوری کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرنے کے انتظامات کیے جائیں معائنہ کے لئے پہونچے سول سرجن نے ڈیلیوری روم کا جائیزہ لیا اور داخل مریضوں سے بات چیت کی ایمرجنسی، آؤٹ ڈور اور میڈیسن اسٹورز کا معائنہ کر موقع پر تعینات اہلکاروں کو اپنے اپنے لباس میں رہنے کی ہدایت دی انہوں نے سی ایچ سی کی صفائی ستھرائی اور ڈاکٹروں طبی عملے کی موجودگی کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا سی ایچ سی میں رکھی گئی ہائی ٹیک ایکسرے مشین اور دانتوں کے علاج کے لئے رکھے گئے سسٹم پر دھول دیکھ صفائی کرنے کی ہدایت دی موقع پر ہی انہوں نے میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر پریم چند کو بھی ہدایات دی

