سونا تاجر کا نام پوچھاپھر بدمعاشوں نے مار دی گولی، اہلیہ کے نام زمین رجسٹری کرانے جارہے تھے

تاثیر  یکم   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی31جولائی: بہار میں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بے خوف بدمعاش کھلے عام لوگوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ سیتامڑھی سے سامنے آیا ہے ، جہاں بدمعاشوں نے دن دہاڑے سونا تاجر کو گولی مار دی۔ تاجر اپنی زمین کی رجسٹری کروانے رجسٹری آفس جا رہا تھا کہ بدمعاشوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ واقعہ ڈمرہ تھانہ علاقہ کے لگما جگدیشپو ٹیور پل کے قریب پیش ا?یا۔ زخمی کی شناخت گڑھا تھانہ علاقہ کے مانک چوک رہائشی شیام بابو پرساد کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ زمین کے تنازع سے جڑا ہوا ہے۔معلومات کے مطابق وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر 16 کٹھہ اور 10 ڈھور اراضی کا رجسٹریشن کروانے جا رہا تھا۔ اس دوران بائک سوار دو بدمعاشوں نے شیام بابو پرساد کو راستے میں روکا اور پہلے ان کا نام پوچھا اور پھر فائرنگ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیام بابو پرساد اپنی اہلیہ کے نام زمین خرید رہے تھے اور رجسٹریشن کروانے ا? رہے تھے۔معلومات کے مطابق سونا تاجر شیام بابو پرساد ششیر موہن سریواستو سے زمین خریدنے والے تھے اور اس کی رجسٹریشن کرانے ا? رہے تھے۔ اس کے بعد بائک سوار بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کے لیے سیتامڑھی کے ایک پرائیویٹ کلینک میں داخل کرایا گیا۔