تاثیر۲۱ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
منا نگر، 21 جولائی: ہریانہ کے وزیر زراعت کنور پال نے کہا کہ سڑکیں ملک اور ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور بی جے پی کی ریاستی حکومت نے اپنے دور حکومت میں نئی سڑکوں کے کام اور پرانی سڑکوں کو مضبوط کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو ویر نگر اور بسنت نگر میں 52 لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر زراعت نے نگر نگم وارڈ نمبر6کے تحت جگا دھری کے بسنت نگر میں 28لاکھ روپے کی لاگت سے تیجلی گاؤں سڑک سے سکبھیر کے گھر تک وایا نو پربھات اسکول تک سڑکوں کی جدید کاری کے کام اور اسی طرح ویر نگر میں گپتا پیٹرول پمپ سے پبلک ہیلتھ کے ٹیوبل تک 24لاکھ روپے کی لاگت سے ہونے والے گلی کی تعمیر اور زیرزمین پائپ لائن ڈالنے کے ترقیاتی کام کا ناریل پھوڑ کر افتتاح کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ جلد سے جلد اس کام کو مکمل کریں تاکہ لوگوں کو ان کا فائدہ مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپ کی لاگت سے جگا دھری اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے جا چکے ہیں اور کچھ کام جو باقی رہ گء ہیں ان پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔اس موقع پر انہوں ن کہا کہ سڑک ترقی کا محور ہوتے ہیں سڑکوں کے بغیر ریاست اور ملک کی ترقی نا ممکن ہوتی ہے۔