تاثیر۱۶ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 16 جولائی: بہار کے نوادہ ضلع میں سڑک حادثے میں نوادہ کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ضلع کے روہ تھانہ علاقہ کے حمید پور بارہ کا ایک خاندان منگل کیعلی الصبح اسکارپیو سے منڈن کرانے کے لیے پٹنہ ضلع کے باڑھ اوماناتھ جا رہا تھا۔ یہ لوگ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ باڑھ بختیار پور تھانہ علاقہ میں مانسروور پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی نے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے اسکارپیو پر سوار نوادہ ضلع کے حمید پور بارہ گاوں کے ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا۔

