شادی کے بندھن میں بندھ گئے اننت-رادھیکا

تاثیر۱۳  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،13 جلولائی :اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاہی شادی جمعہ کی رات ممبئی کے بی کے سی علاقے میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوئی۔ تقریب میں بالی ووڈ اداکاروں، سیاسی شخصیات سمیت کئی غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب شام پانچ بجے شروع ہوئی۔ تقریب شروع ہوتے ہی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شادی ہال پہنچ گئیں اور پاپرازیوں کے سامنے پوز دیئے۔وہیں اب اس تقریب کے کئی ان سائیڈ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اننت-رادھیکا کی شادی کی مرکزی تقریب شروع ہونے سے پہلے ایک شاندار شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران پرینکا چوپڑا، رنویر سنگھ، انل کپور، جانہوی کپور، شیکھر پہاڑیا، اننیا پانڈے، ویر پہاڑیا، مانوشی، خوشی کپور، ورون دھون، سلمان خان، شاہ رخ خان، رتیش-جنیلیا، مادھوری دیکشت سب نے شاندار رقص کیا۔ وائرل ویڈیو میں شادی کی تقریب دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
امبانی کی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ اپنے سسر مکیش امبانی کا ہاتھ پکڑے شادی ہال میں داخل ہوئیں۔ مکیش اور نیتا امبانی رادھیکا کو اپنی بیٹی مانتے ہیں۔ اس لیے دونوں نے شادی کے مندپ میں بہو کا استقبال کیا۔ پھر شادی کی مرکزی تقریب شروع ہوئی۔
شادی میں رادھیکا کی گرینڈ انٹری نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ اس تقریب میں امبانی کی چھوٹی بہو رتھ پر بیٹھ کر داخل ہوئیں۔ دیکھا گیا کہ اس بار سب جذباتی ہو گئے۔ سات پھیرے اور ورمالا جیسی تمام رسومات مکمل کرنے کے بعد اننت اور رادھیکا سات جنم کے ساتھی بن کر ایک دوسرے کے ہو گئے۔
رواں سال مارچ میں ان کی پری -ویڈنگت سیریمنی گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد کی گئی تھی جبکہ دوسری پری ویڈنگ سیریمنی اٹلی کے کروز پر منعقد کی گئی تھی۔ اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تمام رسومات امبانی کی رہائش گاہ یعنی انٹیلیا میں ادا کی گئیں۔ اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ امبانی خاندان نے اتوار کی شام اننت اور رادھیکا کے لیے ریسپشن پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔