شامل میںاسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کا ساتھی ہلاک

تاثیر۱۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دمشق،10جولائی:شام میں العربیہ/الحدث ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے دمشق کے دیہی علاقوں میں یابوس روڈ پر فورتھ ڈویژن چیک پوائنٹ کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ بمباری میں لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔دریں اثنا اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں ڈرون کا نشانہ حزب اللہ کی فضائی دفاعی فورس کا رکن تھا۔مزید برآں العربیہ/الحدث نے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں چھاپے کا ہدف یاسر قرنبش نامی حزب اللہ کا ایک سینئر اہلکار تھا، جو شام میں اہلکاروں اور ہتھیاروں کی منتقلی کے یونٹ میں ذمہ د ار تھا۔دوسری جانب حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والا شخص حزب اللہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ کا سابق ساتھی تھا۔قبل ازیں اسرائیل نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شمالی شام کے شہر بانیاس کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فضائی حملہ کیا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ یہ حملہ بانیاس کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت” سے کیا گیا۔بانیاس شہر کیاطراف میں کیے گئے اس حملے میں املاک کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شام میں 2011ء کو شروع ہونے والی بغاوت کے بعد اسرائیل کی طرف سے شامی علاقوں میں بہ کثرت حملے کیے جاتے رہے ہیں مگر اسرائیل ان حملوں کا کم ہی اعتراف کرتا ہے۔گذشتہ برس سات اکتوبر کو غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے شام میں حزب اللہ اور دوسریایران نواز گروپوں کو باربار بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔