شدید گرمی سے نجات رحمت کی بارش کے لیئے عید گاہ میں ادا کی گئی نمازِ استسقاء

تاثیر  یکم   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہزاروں فرزندان توحید نے کی شرکت 
ہمارے گناہوں کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے بارش روک رکھی ہے  مولانا سعید احمد قاسمی 
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)  آسمانی تپش شدید گرمی سے نجات اور رحمت کی بارش کے لئے سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے شکر پور بھرواڑہ عید گاہ میں ہزاروں فرزندان توحید بزرگ نوجوان اور بچوں نے اپنے نبی کے عمل کو زندہ رکھتے ہوئے دو رکعت نماز استسقاء ادا کی
 نمازِ استسقاء مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھرواڑہ کے استاذ حضرت مولانا مفتی محمد ابو بکر قاسمی نے پڑھائی نماز ادا کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کر اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللّٰہ تعالیٰ سے رحمت کی بارش کے لئے دعائیں مانگی موقع پر اپنے خطاب میں مدرسہ اسلامیہ کے استاذ حضرت مولانا محمد سعید نے کہا کے ہم لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں کہ پوری انسانیت چرند و پرند پانی کے لئے ترس رہے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ بارش روک رکھی ہے اس لیے آج ہم سب عید گاہ میں جمع ہو کر نمازِ استسقاء ادا کرنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی تلافی کرنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ سے رحمت کی بارش و شدید گرمی سے نجات پانے کے لئے دعائیں مانگی ہے اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرما کر رحمت کی بارش برسا دیں اُنہوں نے مزید کہا کہ
انسان سے خطا  اور گناہ ہوتا رہتا ہے۔ اگر کسی انسان سے  گناہ ہوجائے، تو اس کی تلافی کے لیے اللہ تعالیٰ نے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے۔ قرآن وحدیث میں بار بار اُمتِ مسلمہ کو توبہ واستغفار کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ اس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ مسلمانوں کے حق میں توبہ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انسان سے جب بھی کوئی گناہ ہوجائے تو اسے فوراً اپنے گناہ سے سچی توبہ کرنی چاہیے، پھر اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بندے کے اس گناہ کو معاف فرمادیتے ہیں اور بندہ پاک صاف ہوجاتا ہے وہیں مدرسہ اسلامیہ کے استاذ حضرت مولانا محمد سہیل قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ ربّ العزت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور ہمارے حضور صلی االلہ علیہ وسلم نے قحط سالی کے دوران نمازِ استسقاء مدینہ کے اندر پڑھی تھی اُنہوں نے ہی یہ طریقہ بتایا تھا انہیں کے مان نے والے ہم مسلمان ہندوستان میں ہیں جو آج جمع ہو کر اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر بارش کے لئے دعائیں مانگی ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کریں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر سلوک کرے اپنے خاندان دوست احباب کے ساتھ قینہ حسد نہیں رکھیں تاکہ اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانیاں ہم پر نظرِ کرم ہو نمازِ استسقاء میں مولانا محمد مصطفیٰ ، حافظ محمد انوار ،حافظ محمد نوشاد ، قاری محمد رضا اللّٰہ ، حافظ محمد منصور ، قاری ریحان،  الحاج محمد علی ، احمد علی تمنے ، محمد ارشد عالم ، اظہار احمد منا ، ڈاکٹر منتظر احمد پیارے ، انجینیئر محمد نازش خان ، محمد نوشاد ، محمد نسیم خان ، بارک خان ، لال محمد خان ، شمیم خان ، محمد ہاشم ، ڈاکٹر عامر شکر پوری ، سیبلی خان ، محمد تنویر عالم ، ڈاکٹر ارمان عالم ، ماسٹر محمد جمشید، سمیت سیکڑوں فرزندان توحید نے شرکت کی