تاثیر۱۳ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 13 جولائی:بہار کے روپولی اسمبلی ضمنی انتخاب کے نتائج نے این ڈی اے اور عظیم اتحاد کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ اس سیٹ سے آزاد امیدوارشنکر سنگھ جیت گئے ہیں۔ روپولی میں آزاد امیدوار کی جیت پر بی جے پی لیڈر اورنائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے کہا کہ روپولی کے لوگوں نے آر جے ڈی اور پورنیہ کے ایم پی کو مسترد کردیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے کہا کہ روپولی اسمبلی سیٹ سے جیتنے والے آزاد امیدوار شنکر سنگھ جے ڈی یو کے قریبی ہیں۔ روپولی میں مقابلہ ایک آزاد اور این ڈی اے امیدوار کے درمیان تھی۔ عوام نے جو فیصلہ دیا ہے وہ قابل قبول ہے۔
وجے کمار سنہا نے کہا کہ روپولی اسمبلی ضمنی انتخاب کے نتائج سے ایک بات پوری طرح سے واضح ہو گئی ہے کہ روپولی کے لوگوں نے آر جے ڈی کو مسترد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ روپولی کے لوگوں نے علاقے کے ایم پی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
واضح ہو کہ اننت امبانی کے آشیرواد تقریب میں شرکت کے لیے نائب وزیر اعلیٰ ممبئی روانہ ہوگئے۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا دوارکا جانے کا پہلے سے منصوبہ تھا، اب ممبئی میں سدھی ونائک کے درشن کرنے کے بعد وہ دوارکادھیش کے درشن کرنے جائیں گے۔
ادھر روپولی اسمبلی ضمنی انتخاب میں ا?زاد امیدوارشنکر سنگھ نے جے ڈی یو اور ا?ر جے ڈی امیدواروں کو شکست دے کر جیت درج کی ہے۔ ا?زاد امیدوارشنکر سنگھ نے اس ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو کے کالادھر منڈل کو 8 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی جب کہ ا?ر جے ڈی کی بیما بھارتی تیسرے نمبر پر رہیں۔
واضح ہو کہ 2020 میں روپولی اسمبلی سیٹ سے جے ڈی یو امیدوار کے طور پر جیتنے والی بیما بھارتی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے جے ڈی یو کی رکنیت اور ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ا?ر جے ڈی میں شامل ہو گئی تھیں، جس کے بعد ا?ر جے ڈی نے انہیں پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا، لیکن وہاں بھی بیما بھارتی تیسرے نمبر پر رہیں۔

