شیوپور میں 56 مدارس غیر فعال پائے گئے ، مدارس کی تسلیمیت ختم کی گئی

تاثیر۳۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 30 جولائی : شیوپور میں 56 مدارس مکمل طور پر فعال نہیں پائے گئے۔ ضلع ایجوکیشن آفیسر شیوپور کی رپورٹ کی بنیاد پر مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ نے ان مدارس کی تسلیمیت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیوپور ضلع میں 80 تسلیم شدہ مدارس چل رہے ہیں۔ ان میں سے 54 ایسے مدارس ہیں جو ریاستی حکومت سے گرانٹ حاصل کر رہے ہیں۔ یہ جانکاری منگل کو رابطہ عامہ ا?فیسر مکیش مودی نے دی۔انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ کے سکریٹری کے مطابق ریاست بھر کے تمام ضلع تعلیمی افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں چلنے والے مدارس کا فیلڈ اسٹاف کے ذریعہ فزیکل معائنہ کریں۔ معائنہ کے دوران جو مدارس ریاستی حکومت کے اصولوں کے مطابق نہیں چل رہے ہیں ان کی تسلیمیت ختم کرنیکی تجویز مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ کو بھیجی جائے، ضابطے کے مطابق نہیں چل رہے مدرسوں کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ملنے والی امداد فوری طور پر روک دی جائے گی۔وزیراسکولی تعلیم ادے پرتاپ سنگھ نے ریاست کے تمام ضلع تعلیمی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے تمام تعلیمی اداروں کا فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مسلسل معائنہ کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول جانے والے طلباء￿ کو ریاستی حکومت کی محکمہ جاتی اسکیموں کا فائدہ ملے اور طلبہ کو معیاری تعلیم بھی فراہم کی جائے۔وزیراسکولی تعلیم نے ریاست میں چلنے والے مدارس کی فزیکل تصدیق کی جانچ کو تیز کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مدارس قواعد کے مطابق نہیں چل رہے ہیں ان کی تسلیمیت ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے اسکولوں کی فزیکل ویریفکیشن بھی تیز رفتاری سے کی جائے۔