ضلع کے تمام بلاک کی تمام پنچایتوں میں کل 46400 لگائے گئے پودے

تاثیر۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی (مظفر عالم)
ضلع افسر رچی پانڈے، پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار تیواری اور ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر منن رام نے گورنمنٹ بیسک اسکول، پکڈی کے احاطے میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت گرام میں ون مہوتسو پروگرام کے تحت۔ منریگا اسکیم کے تحت پنچایت راج بھاسر مچھا ڈمرہ بلاک میں درخت لگانے کی اسکیم شروع کی گئی۔  شجرکاری پروگرام کے تحت ضلع کے تمام بلاک کی تمام پنچایتوں میں کل 46400 پودے لگائے گئے۔ مذکورہ پروگرام میں پروگرام آفیسر منریگا کے ساتھ متعلقہ پنچایت کے پنچایت نمائندے موجود تھے۔