تاثیر۲۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سونی پت، 20 جولائی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے غیر قانونی کان کنی کے معاملے پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے ہریانہ کے سونی پت سے کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم نے پنوار کے بیٹے کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔
ای ڈی کے اہلکار پچھلے کئی مہینوں سے پنوار کے اداروں کی چھان بین کر رہے تھے۔ یمنا نگر کے سابق ایم ایل اے اور آئی این ایل ڈی لیڈر دلباغ سنگھ کو پہلے ہی غیر قانونی کانکنی معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سریندر پنوار اور دلباغ سنگھ کے کیس آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
سریندر پنوار کا ہریانہ کے ساتھ ساتھ راجستھان میں کان کنی کا کاروبار ہے۔ تقریباً سات ماہ قبل ای ڈی نے سونی پت کے سیکٹر-15 میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ سریندر پنوار کی گرفتاری کے بارے میں ای ڈی کی طرف سے کوئی سرکاری اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران ای ڈی کو سریندر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق اہم ثبوت ملے تھے۔