فرحان اختر نے’بھاگ ملکھا بھاگ’ کے 11 سال منائے ! کہا، “فلم کو ملنے والی محبت کا شکریہ”

تاثیر۱۳  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،13جولائی(ایم ملک)فرحان اختر بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ بھاگ ملکھا بھاگ’ میں اپنی بہترین پرفارمنس دی ہے ۔ یہ فلم بہت کامیاب رہی اور فرحان کو آنجہانی ہندوستانی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کے طور پر ان کی شاندار کارکردگی کے لیے سراہا گیا۔ فلم کو ریلیز ہوئے 11 سال ہوچکے ہیں اور اداکار نے سوشل میڈیا پر ملنے والی محبت پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔فرحان اختر نے ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ میں بہترین اداکاری کی ہے ۔ فلم میں وہ مکمل طور پر ملکھا سنگھ بن گئے اور اپنے کردار کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا۔ اس فلم نے کئی ایوارڈز جیتے جن میں بہترین مقبول فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی شامل ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔