فوج نے ڈوڈہ میں کرگل جنگ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تاثیر۳۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں ،یکم جولائی : ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں کرگل وجئے دیوس کے موقع پر ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈوڈہ کے آرمی کیمپ میں منعقدہ پروگرام میں بھاری تعداد میں سابق فوجیوں اور ویر ناریوں نے شرکت کی۔دس راشٹریہ رائفل کے کمانڈنگ آفیسر نے کرگل جنگ کے دوران ملک کی سالمیت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء￿ کو پھولوں کی مالائیں پہنا کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں شامل تمام شرکاء￿ نے شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر نے تمام سابق فوجیوں اور ویر ناریوں سے ملاقات کی اور اْن کی خیریت دریافت کی۔سابق فوجیوں نے ملاقات کے دوران اپنے مسائل و دیگر امور کو اجاگر کیا۔سی او نے اْن کو یقین دلایا کہ فوج ہمیشہ اپنے جوانوں کی فلاح و بہود کے لیے پیش پیش رہی ہے۔کرگل جنگ میں شرکت کرنے والے حوالدار غلام قادر نے بتایا کہ اْنہوں نے تین ماہ تک کرگل جنگ لڑ کر پاکستان کو شکست سے ہمکنار کیا تھا۔اْن کو سنئیر افسران سے حکم ملا کہ وہ پاکستان کے زیر قبضہ پوسٹ پر حملہ کریں۔حولدار غلام قادر کی قیادت میں فوج نے رات کے تین بجّے پوسٹ پر حملہ کرکے علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ہر سال وجئے دیوس پر سابق فوجیوں کو مدعو کرکے اْن کو بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔