فوج کے افسران نے شہید جوان کو خراجِ عقیدت پیش کیا

تاثیر۲۵  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 25 جولائی:۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہونے والے نائیک دلاور خان کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سری نگر میں واقع آرمی کے چنار کور ہیڈکوارٹر بادامی باغ میں شہید جوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس میں آرمی، سول اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
جنرل اپیندردویدی نے شہید دلاور خان کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور بھارتی فوج کے تمام رینک ان کی بے پناہ بہادری اور قربانی کو سلام کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماچل پردیش کے اونا ضلع کا رہنے والے نائیک خان بدھ کے روز سرحدی ضلع کپواڑہ کے ترومخان جنگلات میں ایک انکاؤنٹر کے دوران شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیے۔ انکاؤنٹر کے دوران ایک نامعلوم دہشت گرد بھی مارا گیا۔
حکام نے بتایا کہ بدھ سے فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے اور علاقے میں کومبنگ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔