تاثیر۲۵ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
فیروز آباد، 25 جولائی : آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پرتھانہ نگلہ کھنگر علاقے کے تحت بدھ کی دیر رات بہرائچ سے دہلی جا رہی ایک بس آگے چل رہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ 80 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا۔
بدھ کی دیر رات، ایک بس جو بہرائچ سے دہلی جا رہی تھی، نگلہ کھنگر تھانہ علاقے کے تحت لکھنؤ سے آگرہ ایکسپریس وے کلومیٹر 59 پر آگے چل رہے ریت سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد کہرام مچ گیا۔ موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مسافروں کو بس سے نیچے اتارا۔
اس خوفناک حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ 80 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر شکوہ آباد اسپتال اور منی پی جی آئی سیفئی بھیج دیا۔ جبکہ دیگر مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
یو پی ای ڈی اے کی ٹیم نے ہائیڈرا کی مدد سے تباہ شدہ بس کو ایکسپریس وے سے ہٹایا۔ جس کے بعد ٹریفک بحال ہو سکا ۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت بس ڈرائیور عرفان اور مسافر رام دیو کے طور پر کی ہے۔ زخمیوں میں صوفیہ، ہنسراج، شہناز علی، تاہل، سپنا، عابدہ، فیروز، امیش گوسوامی، راجہ بابو، ریاض، رامو سنگھ، انجو، جواہر لال، رامو، ارشد، پپو، شائزہ، عینا، کشن کمار، مایارام، سریش ، چاند بابو، انل ، ابھیشیک، سنتوش، ستیہنارائن، کرشنا لال، ایودھیا پرساد، آکاش کے طور پرکی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بہرائچ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آجانے کی وجہ سے پیش آیا۔
اس سلسلے میں دیہی پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ رن وجے سنگھ نے بتایا کہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بس ریت سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس میں 150 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ تقریباً 45 مسافر سوار تھے۔ جنہیں ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

