محرم الحرام پر امن ماحول میں منائیں ایس ایچ او

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)محرم الحرام کو لیکر نگر پنچایت کے بھرواڑہ رضا چوک پر سنگھواڑہ تھانہ صدر منوج کمار کی قیادت میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے تھانہ صدر منوج کمار نے کہا کے محرم الحرام کا تہوار پر امن طریقے سے منائیں وہیں سمری تھانہ میں تھانہ صدر وریندر چودردھری کی قیادت میں منعقد امن کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تھانہ صدر نے کہا کہ محرم الحرام کا تہوار سماجی ہماہنگی کے ساتھ منائیں اور حکومتی ہدایت پرعمل کریں اُنہوں نے محرم کمیٹی سے کہا کہ تعزیہ کی جگہ نیا لائسنس کو لیکر درخواست مٹی اٹھانے کی جگہ تعزیہ ملان راستے کی حالت کو لیکر لائسنس ہولڈر انتظامیہ کو پہلے سے اطلاع کریں نشے کا استمعال و اسلحہ کی نمائش پر پورے طور سے پواندی رہے گی جلوس و روایتی کھیل کے دوران ڈی جے ساؤنڈ سسٹم پر پوری طرح پاؤندی رہے گی وہیں عوامی نمائندوں سے اپیل کر کہا کہ تہوار کے دوران دہی علاقوں و بازار ں میں امن و امان قائم رکھنے میں امن کمیٹی کے رکن انتظامیہ کی مدد کریں محرم کے تہوار کے دوران امن و امان بنائیے رکھنا انتظامیہ و عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح ہو گی تہوار کے دوران سماج دشمن عناصر پر پینی نظر رکھی جاۓ گی شوشل سائٹ پر افواہ پھیلانے والوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا موقع پر اظہار احمد منا ، ڈاکٹر منتظر احمد پیارے ، ظفر خان ،سرپنچ نمائندے محمد عمران ، محبوب عالم ، کیسر خان ، للت سہنی ، چیف کونسلر سنیل بھارتی ، وارڈ کونسلر ، ارشاد خصال ، انجینیئر نوشاد خان ، راہول کمار ، سابق مکھیا سمبھو ٹھاکر،  رحمان خان ،شمیم خان ، سونا یونین کے صدر شمبھو ٹھاکر ، سابق مکھیا احمد علی تمنے و دیگر موجد تھے